جمعہ، 12 اکتوبر، 2018
اسم اعظم یا اللہ کے پانچ فوائد
اسماء الحسنی کے فوائد / برکات
اللہ
اللہ یہ اسم اعظم ہے اور یہی اسم ذات ہے اور ایک ایک حرف اسکا کامل ہے اور ایک ایک حرف اسکا ذات الہی پر دلالت کرتا ہے ۔
لفظ اللہ کی تاثیر و خاصیات
نمبر 1 ۔
جو کوئی ہر روز پانچ ہزار بار اسم اعظم اللہ کا ورد کریں تھوڑے میں عرصہ میں صاحب کشف اور روشن ضمیر ہوجائے گا ۔ ہر ایک عبادت میں بے حد مزہ آئے گا ۔ اکثر راتوں کو زیارت پیغمبر ﷺ سے مشرف ہوگا اور اگر تائید الہی شامل ہوگئی تو رب العزت کی زیارت خواب یا عالم استغراق میں انشاء اللہ نصیب ہوگئی ۔ فرشتوں کو آتے جاتے اکثر خواب میں دیکھے گا ۔ الغرض بارگاہ خداوندی میں مقربین کے مرتبہ میں شامل ہوگا ۔
نمبر 2 ۔
اگر کوئی اس اسم پاک کو نہایت خوش خطی کے ساتھ کسی سادہ کاغذ پر لکھ کر قبلہ رو بیٹھ کر اس کو دیکھیں اور اس عمل کو دن میں تین مرتبہ کم از کم دس منٹ تک جاری رکھیں تو وہ شخص خفقان ۔ ہول دل ۔ دھڑکن ۔ اضطرات قلب الغرض دل کی تمام بیماروں سے محفوظ رہے گا ۔
نمبر3 ۔
حافظہ کی مضبوطی کے لئے صبح نہار منہ اس اسم پاک کو سات بار تازہ روٹی پر لکھ کر اسے کھا لیں انشاء اللہ حافظ مضبوط ہو جائے گا اور اس عمل کو اکیس دن تک لگاتار کرنا ہے ۔
نمبر4 ۔
جو کوئی اپنے مکان کی پیشانی یعنی فرنٹ پر تین مختلف جگہ پر لفظ اللہ لکھوا دے گا وہ مکان زلزلوں اور اچانک آنے والی مصبتوں سے محفوظ رہے گا ۔
نمبر5 ۔
کوئی شخص ناحق کے جھگڑے میں پھنس جائے تو پیشی کے وقت اس لفظ کو سترہ مرتبہ پڑھ کر اللہ سے دعا مانگیں پھر پیشی پر جائے انشاء اللہ فیصلہ اسکے حق میں ہوگا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)
کوئی تبصرے نہیں :
ایک تبصرہ شائع کریں