جمعہ، 12 اکتوبر، 2018
بسم اللہ الرحمن الرحیم کے فضائل
بسم اللہ الرحمن الرحیم کے فضائل
اس آیت کریمہ کے فائدے لکھنے کے لئے بشر کی طاقت کافی نہیں ہو سکتی شاید سمندر کی سیاہی اور جہاں کے درختوں کی شاخوں کی قلم بھی کافی نہ ہوں اس عظیم الشان دریا سے کچھ قطرے لے کر آپ حضرات کے ساتھ شیئر کرتا ہوں ۔
نمبر 1
سنگین سے سنگین مقدمہ کے لئے خاص پیشی کے دن سوا لاکھ مرتبہ اس آیت کو ختم کرنا اکسیر اعظم کا حکم رکھتا ہے ترکیب ختم کی یہ ہے کہ گیارہ آدمی وضو کریں سب کے سب قبلہ رو بیٹھ جائیں ۔ اور ایک نہایت مفید سفید کپڑے پر شُمار رکھے جائیں ۔ سب کے سب رو بقبلہ ہوں ۔ پھر لوبان کیدھونی سے مکان کو معطر کر لیں ۔ پہلے ہر ایک شخص گیارہ گیارہ مرتبہ یہ درود شریف پڑھے ۔
اللھم صلی علی محمد مفتاح الرحمۃ و النصرۃ والجنۃ و بارک وسلم
پھر گیارہ گیارہ بار ہر شخص یہ آیت کریمہ پڑھے
نصر من اللہ وفتح قریب و بشر المومنین
اس کے بعد ہر دانہ پر ایک مرتبہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر پھر سوا لاکھ کی گنتی شروع کریں جب سوا لاکھ کا چلہ پورا ہو جائے تو پرھ گیارہ گیارہ مرتبہ اوپڑ والا درود پاک پڑھیں اور پھر گیارہ گیارہ بار اوپر والی آیت نصر من اللہ پڑھیں پھر کم از کم پندرہ منٹ تک نہایت عاجزی کے ساتھ مقدمہ میں کامیابی کے لئے دعا مانگیں اور اس عمل کو دوران مقدمہ کم از کم تین دفعہ کریں انشاء اللہ مقدمہ کے فیصلہ آپ کے حق میں ہو جاے گا ۔
نمبر 2
ایک کوڑے مٹی کے برتن پر سات بار بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھ کر پانی یا عرق سے بسم اللہ کے نقش کو دھو کر نہار منہ مریض کو پلائیں اکیس دن کے عمل سے مریض بفضل خدا صحت یاب ہو جائے گا مرض کیسا ہی کیوں نہ ہو ۔
نمبر 3
جب بھی کسی سے کوئی رقم لیں چاہے ایک ہی روپیہ کیوں نہ ہو بسم اللہ پڑھ کر لیں اور جب بھی دیں جاہے ایک ہی روپیہ کیوں نہ ہو انا للہ و انا الیہ راجعوں پڑھ کر دیں انشاء اللہ کبھی رزق کی کمی نہ ہوگی کبھی جیب پیسوں سے خالی نہ ہوگی بہت ہی مجرب عمل ہے ۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)
کوئی تبصرے نہیں :
ایک تبصرہ شائع کریں