جمعہ، 12 اکتوبر، 2018

سورہ بقرہ کے دس مجرب روحانی فوائد

کوئی تبصرے نہیں :

سورہ بقرہ کے فوائد                      
فائدہ نمبر 1
یہ سورہ جو کوئی جہاز میں سوار ہو اور جہاز میں خطرہ آ گیا ہو یا کسی شخص کورات میں راستہ بھولنے کا اندیشہ ہو وہ شخص اس آیت کریم کو
اولٰئک علی ھدی من ربھم س اولئک ھم المفلحون         
انشاء اللہ کبھی راستہ نہ بھولے گا صحیح سلامت منزل مقصود تک پہنچے گا اور جہاز بھی ہر قسم کے خطرات سے محفوظ رہے گا ۔
نمبر 2
اگر کسی بچہ یا اسباب یا مکان پر حاسد کی نظر لگ جانے کا اندیشہ ہو تو سات  مرتبہ اس آیت کریمہ
ختم اللہ علی قلوبھم و علی سمعھم وعلی ابصارھم غشاوۃ ولھم عذاب عظیم
پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیں اس سادہ کاغذ پر لکھ کر گلے میں یا مکان میں چسپاں کرنا یا سامان کے اندر رکھنا بہت ہی مفید ہے انشاء اللہ اس عمل کی بدولت بچہ سامان مکان حاسدیں کی نظر بد سے محفوظ رہے گا ۔
فائدہ نمبر 3 ۔
حاسدین دشمنوں بدگو چغل خورں کی زبان بندی کے لئے اس آیت مبارکہ کو رات کے اندھیرے میں ایک ہزار بار پڑھیں انشاء اللہ دشمنوں کی زبان بند ہو جائے گئی اور وہ آیت کریمہ یہ ہے 
فلما اضاءت ما حولہ ذھب اللہ بنورھم و ترکھم فی ظلمات لایبصرون ۔ صم بکم عمی فھم لا یرجعون ۔
فائدہ نمبر 4
اگرکسی کے چہرے پر کوئی داغ دھبوں کے نشان ہیں اور وہ ختم نہیں ہو پا رہے تو اس آیت کریمہ کو بسم اللہ سمیت دوائی یا مرہم پر ایک ہزار گیارہ مرتبہ پڑھیں بعد میں اس مرہم یا دوائی کو استعمال کریں انشاء اللہ چند روز میں داغ دھبے ختم ہو جائیں گے 
آیت کریمہ                                    
مسلمۃ لا شیۃ فیھا                                 
فائدہ نمبر 5
 اگر کسی شخص کی زمین پر کسی نے ناجائز قبضہ کر لیا ہے تو اس شخص کو چاہئے کہ  سات دن تک نماز ظہر کے بعد 
اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم  ولن یتمنوہ ابدا بما قدمت ایدیھم واللہ علیم بالظالمین  ہر روز گیارہ سو مرتبہ پڑھ کر دشمن کے دفع ہونے کے لئے اللہ تعالی سے دمامانگیں انشاء اللہ دشمن قبضہ چھوڑ دے گا بہت ہی مجرب عمل ہے ۔
فائدہ نمبر 6
اگر آپ کسی کاغذپر اس آیت مبارکہ کو لکھ کر اپنے مکان کی کسی دیوار پر چسپاں کر دیں تو آپ کا مکان ہر قسم کے موذی جانوروں اور خبیث روحوں سے پاک و صاف رہے گا 
آیت کریمہ                               
اولئک ما کان لھم ان یدخلوھا الا خائفین ۔ لھم فی الدنیا خزی ولھم فی الاخرۃ عذاب عظیم
فائدہ نمبر 7
اگر کوئی شخص کسی کام کا جلد ہونا چاہتا ہو تو اور بظاہر اس کام کے جلدی ہونے کا کوئی سبب نہ ہوتو تین جمعراتوں کو دن کو روزہ رکھے  اور رات کو عشاء کی نماز کے بعد نو ہزار مرتبہ اس آیت کریمہ کو اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھیں انشاء اللہ تین جمعراتوں کو آپ کی دلی خواہش پوری ہو جائے گئی 
آیت کریمہ                            
بدیع السموات والارض و اذا قضی امر فانما یقول لہ کن فیکون
فائدہ نمبر 8
اگر کسی شخص کی برائی لوگ اس کے حاکم یا اس کے مالک کے سامنے کرتے ہوں یا عورت کی برائی اس کی ساس اور نندیں اس کے خاوند کے سامنے بیان کرتی ہوں تو وہ نوکر یا عورت اس آیت کریمہ کو ایک سو دفعہ پڑھ کر ہاتھ اُٹھا کر یہ دعا مانگیں
اللھم انا نجعلک فی نحورھم و نعوذ بک من شرورھم     
اور اس عمل کو سات دن برابر پڑھیں
آیت کریمہ                               
فسیکفیکھم اللہ وھو السمیع العلیم
فائدہ نمبر 9 
  اگر کوئی حاملہ عورت یہ چاہتی ہے کہ اس کے ہاں بیٹا پیدا ہو تو اس کو چاہئے ہر اسلامی ماہ کی پہلی تا سات تاریخ تک ہر روز سورہ بقرہ کی تلاوت کرے اور ساتویں دن شرینی پر دم کرکے بچوں میں بانٹ دیں اور بچہ کی پیدائش تک اس عمل کو جاری رکھیں 
فائدہ نمبر 10
جس عورت کا دودھ کم ہو اس کو چاہئے کہ ایک نئی مٹی کی طشتری پر 
بسم اللہ الرحمن الرحیم والوالدت یرضعن اولادھن حولین کاملین لمن اراد ان یتم الرضاعۃ وما من دابۃ فی الارض الا علی اللہ رزقھا و علی اللہ فلیتوکل المتوکلون
لکھ پر پانی کے ساتھ دھو کر وہ پانی عورت کو پلائیں انشاء دودھ بڑھ جائے گا اس عمل کو سات تک لگاتار کرنا ہے

کوئی تبصرے نہیں :

ایک تبصرہ شائع کریں