جمعہ، 12 اکتوبر، 2018

جادو کی کاٹ کا مجرب روحانی طریقہ

کوئی تبصرے نہیں :

جادو کی کاٹ                                  
سحر زدہ کی کاٹ کا آج جو طریقہ میں آپ کو بتانے جا رہا ہوں یہ طریقہ بہت ہی مجرب اور سریع الاثر ہے انشاء اللہ اس عمل کے ذریعے آپ ہر قسم کے جادو کی کاٹ باآسانی کر سکتے ہیں لہذا اس عمل کی قدر کریں ۔
طریقہ کاٹ                                       
سب سے پہلے آپ 31 مختلف درختوں کے پتے لائیں جن کی کل تعداد 303 ہوں ۔ بعد باوضو ہو کر ہر پتے پر 7 مرتبہ 
لاحول ولا قوۃ الا باللہ العظیم                    
پڑھیں بعد میں ان پتوں کوکسی برتن میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور جب پانی گرم ہو جائے اور پتوں کا اثر پانی میں ظاہر ہو جائے تو پھر اس پانی کے ساتھ مریض کو غسل دیں
نوٹ ۔ اس عمل کو سات دن لگاتار کرنا ہے اور ہر روز نئے پتے توڑ کر لانے ہیں اور ہر روز پڑھائی کرنی ہے انشاء اللہ سات دن میں جادو کی مکمل کاٹ ہو جائے گئی ۔
اور اس کے علاوہ لاحول ولاقوۃ الا باللہ العظیم کو کسی سادہ سفید کاغذ پر لکھ کر مریض کے گلے میں تعویذ بنا کر ڈال دیں ۔ اور 21 مرتبہ لاحول ولاقوۃ الا باللہ العظیم پڑھ کر پانی اور سرسوں  کے تیل پر دم کریں اور پانی مریض کو پلائیں اور سرسوں کے تیل کے ساتھ مریض کی مالش کریں انشاء اللہ مکمل صحت یابی حاصل ہوگئی ۔ یہ ہمارا ذاتی تجربہ شدہ عمل ہے

کوئی تبصرے نہیں :

ایک تبصرہ شائع کریں