جمعہ، 12 اکتوبر، 2018
سورہ فاتحہ کے پانچ مجرب وظائف
سورہ فاتحہ کے فوائد
نمبر 1۔
سورہ فاتحہ کو نماز فجر کی سنت اور فرض کے درمیاں بسم اللہ کا آخرم میم الحمد کی لام سے ملا کر اکتالیس بار چالیس دن تک متواتر پڑھے اور پانی پر دم کرکے بیمار یا جس پر جادو کیا گیا ہو اس کو پلائیں انشاء اللہ بیماری اور جادو ختم ہو جاے گا ۔
نمبر 2 ۔
نوچندی اتوار کو درمیان سنت اور فرض نماز فجر ستر بار پڑھنا اور اسی وقت روزانہ دس دس کم کرکے ایک ہفتہ تک پڑھنا ہر کام کے لئے مجرب ہے ۔
نمبر3 ۔
نماز تہجد کے وقت روز اکتالیس بار پڑھیں انشاء اللہ غربت ختم ہو جائے گا رزق کشادہ ہوگا ۔
نمبر 4 ۔
اگر چالیس بار الحمد شریف پڑھ کر پانی پر دم کرکے بخار والے کو پلائیں تو بخار اُتر جائے گا ۔
نمبر5 ۔
نماز فجر کی سنت اور فرض کے درمیان اکتالیس بار پڑھ کر آنکھوں پر دم کریں آنکھوں کی تمام تکالیف دور ہو جائیں گئ
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)
کوئی تبصرے نہیں :
ایک تبصرہ شائع کریں