جمعہ، 12 اکتوبر، 2018

آلو بخارا کے فوائد

کوئی تبصرے نہیں :


آلو بخارا کے فوائد                              
خوبیاں
آلو بُخارا ذائقے دار ہوتا ہے اسکی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے یہ جسم میں ٹھنڈک پہنچاتا ہے یہ پیاس بجھاتا ہے قبض دور کرتا ہے گیس خارج کرتا ہے اس سے دماغ او جگر کو طاقت ملتی ہے اور اس ے بُخار ٹوٹ جاتا ہے
معالجاتی استعمال
مندرجہ ذیل امراض میں آلو بُخارے کا استعمال مفید ہے
نمبر 1 قبض
قبض کی صورت میں آلو بخارا کھانا چاہئیں اس سے قبض دور ہو جاتی ہے اور ریاح کا بھی اخراج ہوتا ہے ۔
نمبر 2 تشنگی
پیاس زیادہ لگنے پر آلو بخارا منہ میں رکھنے سے پیاس کم ہو جاتی ہے ۔
نمبر 3 دماغی کمزوری
 آلو بخارا کھانے سے دماغی کمزوری دور ہو جاتی ہے اور اس سے دماغ کو بے پناہ طاقت ملتی ہے ۔
نمبر 4 جگر کے امراض
آلو بخارا جگر کو طاقت پہنچاتا ہے لہذا جگر کے امراض میں اسے استعمال کرنا چاہئے  ۔ آلو بخارا کھانے سے یرقان کے مرض سے شفا مل جاتی ہے

کوئی تبصرے نہیں :

ایک تبصرہ شائع کریں